پراجیکٹس


الشیخ جہانگیر محمود تربیت، تدریب المعلمین، مشاورت اور تعلیمی اصلاحات کے کئی منفرد منصوبوں کے بانی و سرپرست ہیں۔


Shaykh Jahangir Mahmud speaking

سوسائٹی فار ایجوکیشنل ریسرچ

سوسائٹی فار ایجوکیشنل ریسرچ (ایس ای آر) دنیا بھر سے ماہرین تعلیم، اساتذہ، دانشوروں اور مستقبل بین افراد پر مشتمل آن لائن گلوبل کمیونٹی ہے جو بلاتفریق رنگ و نسل تمام اولاد آدم (نوع انسانی ) کو اپنے علم اور تجربے میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ تین دہائیوں سے ٹیم ایس ای آرنظام تعلیم میں اصلاحات کے لیے دنیا بھر میں افراد، اداروں اور حکومتوں کی معاونت کر رہی ہے۔

برائے رابطہ: contact@shaykhjahangir.com




Shaykh Jahangir Mahmud speaking

ینگ علما لیڈر شپ پروگرام

2016ء میں شروع ہونے والا یہ سالانہ لیڈرشپ پروگرام 2 ہفتے پر مشتمل ہے۔ یہ دنیا بھر میں مسلمان علمائے کرام کا سب سے بڑا تربیتی پروگرام ہے جس میں علما اور عالمات دونوں شرکت کرتے ہیں۔ یہ پروگرام علمائے کرام کو سماجی قائد بنانے اور انہیں حال اور مستقبل میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار کرتا ہے۔ اس سے فارغ التحصیل ہونے والے علما و عالمات کی تعداد 5000تک پہنچ چکی ہے جو پانچ براعظموں کے 22 ممالک میں پھیلے ہیں۔

برائے رابطہ: contact@shaykhjahangir.com



Shaykh Jahangir Mahmud speaking

The Mentor Development Initiative (MDI)

الشیخ جہانگیر محمود ماہرین تعلیم اور کمیونٹی لیڈرز پیدا کرنے کے معید ہیں آپ اس یقین کے ساتھ “یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی” شعبہ تعلیم اور اس کے متعلقین کے ساتھ اپنا علم و فضل بانٹنے میں ہمہ وقت ٭جتے ہیں۔ ایم ڈی آئی ایک تحریک ہے جس کا مقصد شعبہ تعلیم کے سینئر اساتذہ اور ذمہ داران کو اس امر کی طرف راغب کرنا ہے کہ وہ کل وقتی طور پر اپنی ترقی و استعداد پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے نئے آنے والوں کی تربیت اور رہنمائی کا فریضہ غیرروایتی طریقہ پر سرانجام دیں۔ اس تحریک کے نتیجے میں دنیا بھر میں کامیابی کے ساتھ “مربیانہ زاویے” قائم کیے جا چکے ہیں جو مسلم دنیا کے ایجوکیشن سیکٹر میں جانشین پیڑھی تیار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ الشیخ جنوب مشرقی ایشیا سے لے کر افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے لے کر امریکہ و یورپ تک سے اپنے رابطہ میں آنےوالوں کو ان کی سہولت کے مطابق اپنے دوستوں، شاگردوں اور مقربین کو ریفر کر دیتے ہیں تاکہ وہ ان کی مذہبی، پیشہ وارانہ اور نجی معاملات میں تربیت کر سکیں۔ ہر شخص اپنا تجربہ کم از کم اگلی پیڑھی کے ایک فرد تک ضرور منتقل کرے۔۔

برائے رابطہ: contact@shaykhjahangir.com




Shaykh Jahangir Mahmud speaking

نصاب سازی پروجیکٹ [سی ڈی پی]

اس پراجیکٹ کا مقصد ایسے نصاب کی تیاری ہے جو بیک وقت عصری اوراسلامی تعلیمی اداروں کی تمام ضروریات کا احاطہ کر سکے۔۔

برائے رابطہ: contact@shaykhjahangir.com



Shaykh Jahangir Mahmud speaking

ضابطہ عمل [کوڈ آف کنڈکٹ]

۔تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایک ایسا جامع اور ہمہ جہت نظام جس کی مدد سے نہ صرف یہ کہ افراد کی اخلاقی سطح بلند ہوتی ہے بلکہ کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ تربیتی مینول، آن سائٹ تربیت اور آن لائن رہنمائی جیسی سہولیات اس نظام کا حصہ ہیں۔ آپ نمونہ ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

برائے رابطہ: contact@shaykhjahangir.com




Shaykh Jahangir Mahmud speaking

سیرت آن لائن ڈاٹ او آر جی

فروغ و تحفظ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم الشان منصوبہ۔ جس کے ذریعے سیرت رسول میں دلچسپی رکھنے والے محققین، دانشوروں اور عامتہ الناس کو سیرت کے ذخائر تک رسائی بہم پہنچائی جاتی ہے ۔ اس پورٹل کے ذریعے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر لکھی گئی کتب ڈائون لوڈز کی جا سکتی ہیں، دنیا بھر کی لائبریریوں میں کتب تلاش کی جا سکتی ہیں، کتابیات سیرت دیکھی جا سکتی ہیں اور منصفین و ناشران کے بارے جاننے کے علاوہ بھی بہت کچھ استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

برائے رابطہ: contact@shaykhjahangir.com




Shaykh Jahangir Mahmud speaking

کوالٹی ایجوکیشن مینجمنٹ اینڈ لیڈرشپ سسٹم [QEMaLS]

چھوٹے تعلیمی اداروں [سکول اور مدارس] کے لیے٭ فری وئیر کے طور پر ایک ایسا کوالٹی ایجوکیشن مینجمنٹ سسٹم جو انہیں ایسی عملی سہولیات فراہم کرتا ہے جن کے نتیجے میں یہ ادارے کم از کم وسائل کے ساتھ اپنے ہاں کوالٹی مینجمنٹ کے نظام کو بطریق احسن چلا سکیں۔

برائے رابطہ: contact@shaykhjahangir.com