حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : 

اولاد کی پرورش اس طرح مت کرو جس طرح کہ تمہاری کی گئی تھی کیونکہ وہ تم سے مختلف زمانے میں پیدا ہوئے ہیں۔ 

تربیت اور مشاورت 


الشیخ نوجوان نسل میں تجزیاتی آموزش اور منطق و استدلال کا بے پناہ  ملکہ پاتے ہیں۔ بطور  مفکر ،وسیع المشرب قاری اور تجزیہ کار کے آپ کا ماننا ہے کہ روایت اور جدت کے توازن سےمزین امت مسلمہ کی بنیاد  ہمہ جہتی تعلیم میں پوشیدہ ہے۔

تربیت 

الشیخ دنیا بھر میں ۱۵۰۰۰ گھنٹوں سے زائد تربیتی پروگرام منعقد کر چکے ہیں۔  آپ نوع انسانی کے ماضی حال اور مستقبل سے متعلق تربیتی ورکشاپس [اردو، انگریزی] آن لائن اورآن  سائٹ منعقد کرواتے رہتے ہیں جن میں کئی موضوعات پر اظہار خیال فرماتے ہیں: 

  • اسلام: ایک عملی نمونہ
  • تدریب المعلمین
  • تعلیمی تنظیم کاری اور اصلاحات
  • مرتبین کی تربیت
  • شادی اور پرورش اولاد
  • خودی ازسرنو دریافت اور ترقی

آپ دنیا بھر میں بے شمار پراجیکٹس کا آغاز کر چکے ہیں اور لاتعداد پروجیکٹس کی ابتدا  کرنے میں آپ کی کاوشوں کو دخل ہے،جیسے کہ:


مشاورت 

دنیا بھر سےسربراہان مملکت و ریاست، تعلیمی اداروں کے کارپرداز اور مفکرین آپ سے کسب فیض کرتے ہیں تاکہ ٭عالمی گائوں (Global Village) کے باسیوں میں ذمہ دارانہ اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دیا جا سکے۔ اس ضمن میں آپ:

  • مذہبی گتھیوں کے سلجھاؤ
  • تعلیمی اصلاحات
  • بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی
  • وژن اور حکمت عملی
  • شادی اور پرورش اولاد
  • خودی ازسرنو دریافت اور ترقی

جیسے کلیدی معاملات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں 

تعلیمی اداروں اور سماجی بہبود کے پراجیکٹس کے  بورڈ ممبر کے طور پر دنیا بھر میں آپ کی آواز نہ صرف یہ کہ توجہ سے سنی جاتی ہے بلکہ اس پر مؤثر انداز میں عمل درآمد بھی کیا جاتا ہے۔