طلب العلم فریضتہ علی کل مسلم ( سنن ابن ماجہ )
حصول علم فرض ہے نہ کہ حق اور اس فرض کو ادا کرنے کے لیے ہر کسی کو ازخود ہمت کرنی چاہیے
تعلیمی اصلاحات
الشیخ جہانگیر محمود نے نوے کی دہائی سے ایجوکیشن سیکٹر (شعبہ تعلیم ) میں اصلاحات کے لیے آواز اٹھانا شروع کی۔ تیس برس سے زائد الشیخ اپنی توانائیاں اور وقت تعلیمی اداروں اور٭ ایجوکیشنل سیکٹر کی تعمیر و ترقی، نصاب کے ڈیزائن، نسل نو کی تعلیم اور ان کی ذاتی و پیشہ وارانہ رہنمائی میں کھپا رہے ہیں۔جاپان سے لے امریکہ اور آسٹریلیا سے لے کر افریقہ تک دینی و عصری تعلیمی اداروں، جامعات، اسلامک سکولز، مدارس اور مکاتیب کے قیام اور ان کی تشکیل نومیں آپ کی کاوشیں بالواسطہ اور بلاواسطہ دیکھی جا سکتی ہیں۔
الشیخ جہانگیر محمود
ایجوکیشن سیکٹر میں اصلاحات کے لیے بطور بانی و مربی حضرت کا حصہ